سری نگر10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سری نگر کے بیرونی حصے میں واقع ایک سرکاری عمارت میں آج صبح آگ لگ گئی۔پولیس کے ایک افسر نے یہ معلومات دی۔یہ عمارت جس احاطے میں ہے وہاں اس سال کے شروع میں تصادم ہوا تھا۔ افسر نے بتایا کہ شہر کے مضافات میں پمپور کے سیمپورا میں واقع جے کے ای ڈی آئی ہیڈ کوارٹر کے احاطے میں بنی اس عمارت میں آج صبح آگ لگ گئی۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔بہر حال، فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ آگ لگنے کے فوراً بعد احاطے کے اندر سے گولی چلنے کی آواز سنائی دی۔افسر نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ہے لیکن سیکورٹی سے متعلق وجوہات کے سبب انہیں عمارت کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔جے کے ای ڈی آئی احاطے میں فروری میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہواتھا جو 48 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا تھا۔